تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جولائی 2012
وقت اشاعت: 22:3

زر مبادلہ کے ذخائر میں ایک بار پھر کمی

آج نیوز - زرمبادلہ کے ذخائر ایک بار پھر پندرہ ارب ڈالر سے نیچے آگئے، ذخائر کی مجموعی مالیت بتیس کروڑ ڈالر کمی سے چودہ ارب نوے کروڑ ڈالر رہ گئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انتیس جون تک ذخائر کی مالیت پندرہ ارب تئیس کروڑ ڈالر تھی، جو چھ جولائی کو چودہ ارب نوے کروڑ ڈالر رہ گئی۔ اس طرح ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران بتیس کروڑ تیہتر لاکھ ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر تیس کروڑ چھپن لاکھ ڈالر کمی سے دس ارب اننچاس کروڑ ڈالر رہ گئے، کمرشل بینکوں کے ذخائر دو کروڑ سترہ لاکھ ڈالر کم ہو کر چار ارب اکتالیس کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.