تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جولائی 2012
وقت اشاعت: 22:19

ایس ای سی پی :تین ہزار نو سو سے زائد کمپنیز کا اندراج

آج نیوز - مالی سال دوہزار گیارہ دوہزار بارہ کے دوران سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے تین ہزار نو سو سے زائد کمپنیز کا اندراج کیا، ایس ای سی پی کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران کمپنیز کی رجسٹریشن میں پندرہ فیصد اضافہ ہوا، اور مجموعی طور پر تین ہزار نو سو تیئیس کمپنیز رجسٹرڈ کی گئیں، مالی سال دوہزار گیارہ میں تین ہزار چار سو کمپنیز کا اندراج کیا گیا تھا، رجسٹرڈ کمپنیز میں سے تین ہزار پانچ سو اکہتر پرائیویٹ، دو سو سینتیس سنگل ممبر، اڑتیس پبلک ان لمیٹڈ، اکتیس غیرملکی اور اکتالیس ایسوسی ایسشنز کمپنیز ہیں، صرف جون میں تین سو چونسٹھ کمپنیز کا اندراج کیا گیا، جس میں زیادہ تر کمپنیز نجی شعبے سے تعلق رکھتی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.