12 جولائی 2012
وقت اشاعت: 23:11
معروف باکسر عامر خان کی زندگی پر رپورٹ
آج نیوز - پاکستان نژاد عامر خان لندن میں پیدا ہوئے۔ والدین کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔عامر خان کے والدین کا تعلق راولپنڈی کے ضلع کہوٹہ سے ہے۔ وہ عامر کی پیدائش سے قبل ہی برطانیہ منتقل ہو گئے تھے۔عامر خان آٹھ دسمبر انیس سو چھیاسی کو لندن میں پیدا ہوئے۔ باکسنگ میں بے انتہا دلچپسی لینے والا یہ چھوٹا سا لڑکا دیکھتے ہی دیکھتے دنیا کا سب سے چھوٹا اولمپیئن بن گیا۔ عامر نے دو ہزار چار کے اولمپکس میں سترہ سال کی عمر میں باکسنگ میں سلور میڈل حاصل کیا ۔ گیارہ سال کی عمر میں اپنا کیریئر شروع کر نے والے عامر نے پیچھے مڑ کر کبھی نہ دیکھا اور کامیابی کے جھنڈے گاڑتا گیا اور دنیا کے بیشتر ٹائٹلز اپنے نام کیے۔ جن میں ڈبلیو بی اے اور آئی بی ایف لائٹ ویٹ چیمپیئن شپ کا ٹائٹل ہے۔ حکومت برطانیہ نے عامر خان کو برطانیہ کا بہترین باکسر کا خطاب بھی دیاہے۔ برطانیہ میں پرورش پانے والے عامر خان کے دل سے پاکستان کے لیے محبت کبھی کم نہ ہوئی۔ پاکستان دورے کے دوران ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی نوجوانوں کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں۔