12 جولائی 2012
وقت اشاعت: 23:45
لندن تیسری مرتبہ اولمپکس کی میزبانی کرنیوالا دنیا کا پہلا شہر
آج نیوز - برطانیہ کا دارلحکومت لندن ستائیس جولائی کوتیسری مرتبہ اولمپکس کی میزبانی کرنیوالا دنیا کا پہلا شہربن جائیگا۔ لندن نے انیس سوآٹھ میں پہلی باراولمپک گیمزکی میزبانی کی تھی۔ اس وقت گیمزکے انعقاد پرچالیس ہزارپاوٴنڈزخرچ ہوئے تھے۔ چالیس سال بعد انیس سواڑتالیس کے اولمپکس کیلئے ایک بارپھرلندن کا انتخاب کیا گیا اورلندن نے گیمزکا کامیاب انعقاد کرکے اپنے انتخاب کودرست ثابت کیا۔ انیس سوآٹھ کے لندن اولمپکس میں دوہزارآٹھ ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔ برطانیہ کے چھ سوچھہترایتھلیٹس پرمشتمل دستے نے چھپن گولڈ میڈلزکیساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔