13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 0:1
ٹورڈی فرانس کا دسواں مرحلہ فرانس کے تھومس ووکلرکے نام
آج نیوز - ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کا دسواں مرحلہ فرانس کے تھومس ووکلرنے جیت لیا۔ ماکون سے بیلیگارڈ تک ریس کا دسواں مرحلہ خطرناک اوردشوارگزارپہاڑی راستوں پرمشتمل تھا۔ ووکلرنے ایک سوچورانویاعشاریہ پانچ کلومیٹرکا فاصلہ چارگھنٹے چھیالیس منٹ چھبیس سیکنڈزمیں طے کیا۔ یہ ٹورڈی فرانس میں ووکلرکے کیرئیرکی تیسری کامیابی ہے۔ برطانیہ کے بریڈلے وگنزنیریس کا اختتام گروپ میں کرتے ہوئیریس لیڈرکی یلوجرسی برقراررکھی۔ وگنزکوآسٹریلیا کے کیڈل ایونزکیخلاف ایک منٹ تریپن سیکنڈزکی مجموعی برتری حاصل ہے۔