تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 0:49

نائیجیریا :آئل چوری کرتے ہوئے نوے افراد جل گئے

آج نیوز - نائیجریا میں آئل چوری کرتے ہوئے آگ بھڑکنے سے نوے افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھے ۔یہ واقعہ نائیجیر یا ڈیلٹا کے علاقے اوکوگبے میں پیش آیا جب ایک آئل ٹینکر حادثے کا شکار ہوگیا ،جس کے بعد قریبی آبادی کے لوگ ٹینکر سے بہنے والے آئل کو چوری کرنے لگے کہ اچانک وہاں پر آگ بھڑک اٹھی جس سے نوے افرا د ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کو طبی امداد دی جارہی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.