13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 1:21
کور کمانڈرز کانفرنس ،ملکی امن و امان کی صورتحال کا جائزہ
آج نیوز - کورکمانڈرزکانفرنس میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ امورکے علاوہ ملک میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی زیرصدارت دو روزہ کورکمانڈرزکانفرنس کے پہلے روزنیٹورسد کی بحالی کے بعد کی صورتحال ،موجودہ ملکی اورقیام امن کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا، نیٹواورایساف کے پاکستان کے راستے رسد کی بحالی پربھی کانفرنس کو بریفنگ دی گئی۔ پاک افغان سرحدوں کی صورتحال،انتہا پسندوں کی نقل وحمل اوردہشتگرد کارروائیوں کوروکنے کیلئے پاک فوج اورایساف کے درمیان حالیہ معاہدے پر بھی کور کمانڈرز کو اعتماد میں لیا گیا۔