13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 1:37
نیٹو سپلائی کی بحالی ،چار کنٹینرز افغانستان روانہ
آج نیوز - نیٹو سپلائی کی بحالی کے بعد مزید چار نیٹو کنٹینرز باب دوستی گیٹ سے افغانستان روانہ ہوگئے جبکہ دوسری جانب چارکنٹینرزبراستہ طورخم افغانستان میں داخل ہونے کے منتظر ہیں ۔ چمن میں پاک افغان سرحد پر نیٹو سپلائی کی بحالی کے بعد آج چار نیٹو کنٹینرز پاک افغان سرحد پہنچے۔ جنہیں کسٹم حکام نے کلئیرنس کے بعد روانہ کردیا۔ اس سے پہلے چار جولائی کو تین نیٹو کنٹینرز افغانستان گئے تھے۔ یہ کنٹینرز ساڑھے سات ماہ تک کسٹم ہاوٴس میں کھڑے رہے تھے۔نیٹو کنٹینرزجب خیبرایجنسی میں داخل ہوئے تو تختہ بیگ چیک پوسٹ پر کنٹینرز کو کلیئرکرکے آگیجانے دیا گیا تاہم جب کنٹینرزباب خیبرپہنچے تو سیکورٹی فورسز نے یہ کہہ کر واپس تختہ بیگ بھیج دیا کہ کنٹینرزکی کلیئرنگ نہیں ہے۔ تختہ بیگ چیک پوسٹ پر کنٹینرز کو دوبارہ کلیئرنگ کے بعد آگے جانے دیا گیا۔ طورخم بارڈرپرکسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ ان کو احکامات موصول ہو چکے ہیں۔ نیٹو کینٹینرز کو پرانے طریقہ کار کے مطابق ہی افغانستان روانہ کیا جائیگا۔ نیٹو کنٹینرزکی سیکیورٹی کے لئے خیبرپختونخوا اورخیبرایجنسی میں سیکیورٹی کیسخت انتظامات کئے گئے ہیں۔