13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 2:9
اسلام آباد : موبی لنک سپر انجینئر کمپی ٹیشن ختم
آج نیوز - اسلام آباد میں موبی لنک سپر انجینئر کمپی ٹیشن ختم ہو گیا،ملک بھر سے مختلف یونیورسٹیوں کے طلبہ وطالبات نے حصہ لیا، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے ٹیلی کام مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے میدان مار لیا،موبی لنک سپرانجینئر کمپی ٹیشن دوہزار بارہ میں نسٹ،این ای ڈی،اورغلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ ایف ٹیکنالوجی سمیت ملک بھر کی مختلف یونیورسٹیاں شامل تھیں، سالانہ مقابلوں میں ٹیلی کمیونی کیشن اورزراعت سمیت دیگر شعبوں میں مقابلہ جات ہوئے۔تقریب کے اختتام پرنسٹ یونیورسٹی کو پہلی، این ای ڈی کو دوسری اور کیس یونیورسٹی کو تیسری پوزیشن کا حقدار قراردیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان مقابلوں کا مقصد ملک بھر کے طلبہ میں شعبہ انجینئرنگ کے حوالے سے مزید دلچسپی پیدا کرنا اور ایسے مقابلوں میں شرکت کے لئے حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ اس موقعہ پر انہوں نے کامیاب قرار دی جانے والی یونیورسٹیوں کے طلبہ و طالبات میں سرٹیفیکیٹس اور شیلڈز بھی تقسیم کیں۔