13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 2:25
علی عظمت کے گانے نے دھوم مچادی
آج نیوز - علی عظمت کے گانے نے انٹر نیٹ پر دھوم مچا دی۔ بالی ووڈ فلم جسم ٹو کی ڈائریکٹر پوجا بھٹ نے بھی انٹرنیٹ کو شہرت کا تیز ترین ذریعہ سمجھتے ہوئے اپنی فلم کے دو گانے اپ لوڈ کئے اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ دونوں گانے ہٹ ہوگئے۔پہلا گانا ہے یہ جسم ہے تو کیا۔ اور دوسرا ہے ابھی ابھی یہ جسم ہے تو کیا۔پاکستانی گلوکار علی عظمت کی آواز میں ہے اور اس کی موسیقی دی ہے پوجا بھٹ کے شوہر منیش مکھی جا اور اے پی مکھرجی نے دی ہے۔