13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 2:57
کرینہ اور سیف کی شادی ملتوی
آج نیوز - کرینہ اورسیف کی شادی کے منتظر مداحوں کے لیے خبر کچھ یہ ہے کہ ان کی شادی ملتوی کردی گئی ہے۔ نواب صاحب نے کہا ہے کہ کرینہ کپور کے ساتھ انکی شادی سولہ اکتوبر کو نہیں ہو رہی تاہم انھیں امید ہے کہ وہ رواں برس کے آخر تک بندھن میں بندھ جائیں گے۔ سیف نے کہا کہ انھوں نے ابھی تک اپنی شادی کی حتمی تاریخ طے کی اور نہ ہی اس سلسلے میں انھوں نے کرینہ کے والدین کے سا تھ ملاقات کی ہے جب سیف سے پوچھا گیا کہ ان کی دوسری شادی سے انکے بچے سارہ اور ابراہیم خوش ہیں تو انھوں نے کہا کہ اس شادی پر ہرکوئی خوش ہے۔