13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 3:13
درخت چوری کیس ،مقدمے کی درخواست منظور
آج نیوز - اسلم مڈھیانہ کی درخت چوری کے مقدمے میں درخواست منظور ہوگئی۔ سول جج بھلوال نے اسلم مڈھیانہ کو تیس جون سے پہلے کے کسی مقدمے میں عدالت کی اجازت کے بغیر گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلم مڈھیانہ کی طرف سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا اور سول جج بھلوال کی عدالت میں ضمانت کے مچلکے جمع کرادیے گئے ہیں۔ امکان ہے کہ کل انھیں ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا سے رہا کردیا جائے گا۔ وکیل استغاثہ شاہد نذیر خان پر تشدد کے مقدمے میں بھی اسلم مڈھیانہ نامزد ہیں۔