تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 12:14

کوئٹہ : اے این پی کے جلسہ گاہ کے قریب دھماکا،چھ افراد جاں بحق

آج نیوز - کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک بازار میں عوامی نیشنل پارٹی کے جلسے میں بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد جلسہ گاہ کے قریب کھڑی سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔صوبائی صدر اورنگ زیب کانسی سمیت تین رہنماوٴں کی حالت تشویش ناک ہے۔ کچلاک کے علاقے بوستان پھاٹک پہ عوامی نیشنل پارٹی کا جلسہ جسے ہی شروع ہوا تو جلسہ گاہ کے عقب میں کھڑی سائیکل میں نصب بم کو ریموٹ کنڑول کے زریعے چلایا گیا دھماکے کے وقت قریب سے گزرنے والا ایک راہ گیر اور خوانچہ فروش موقع پر جان بحق ہوگے جبکہ عوامی نشنل پارٹی کوئٹہ کے صدر قاسم خان کاکڑ سمیت پانچ افراد دوران علاج چل بسے عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے بعد مسلح افراد نے خوف وہراس پھیلانے کے لے ہوائی فائرنگ بھی کی ایا ین پی کے رہنماوٴں کا کہنا ہے کہ جلسے کو مناسب سیکورٹی نہیں دی گئی ۔ زخمیوں میں اے این پی خواتین ونگ کی صدر مہر اورنگ زیب کاسی بھی شامل ہے سول ہسپتال میں ابتدا ئی طبی امداد دینے کے بعد زخمیوں کو مز ید علاج کے لے سول اور سی ایم ایچ میں داخل کردیا گیا ہے واقعے کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کے مشتعل کارکنوں کے سول ہسپتال کے باہر احتجاجی مظاہرہ اور اور جناح روڈ کو ٹر یفک کے لے بند کردیا پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی ،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی اور تحریک انصاف کے واقعے کی مذمت کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.