13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:11
بلوچستان میں امن کیلئے ہرممکن مدد کریں گے، وزیراعظم
آج نیوز - وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ مٹھی بھر لوگ نفرتیں پھیلانا چاہتے ہیں ان کو بے نقاب کریں گے، بلوچستان میں امن کیلئے صوبائی حکومت کی ہر ممکن مدد کریں گے۔ وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت کوئٹہ میں کابینہ کا اجلاس ہوا۔ وزیر اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان وسائل سے مالا مال ہے اور عوام محب وطن ہیں، مٹھی بھر عناصر صوبے میں نفرتیں پھیلانا چاہتے ہیں ان کو بے نقاب کیا جائے گا اور قیام امن کیلئے صوبائی حکومت کی بھر پور امداد کریں گے۔ وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ طاقت سے مسائل حل نہیں ہوتے، مذاکرت پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر نے ماضی کی غلطیوں پر بلوچستان کے عوام سے معافی مانگی، صوبے میں مخلوط حکومت دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔