13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:27
بلوچستان بد امنی کیس: لاپتہ افراد کو 10 روز میں پیش کرنیکا حکم
آج نیوز - چیف جسٹس نے آئی جی ایف سی کو دس روز میں لاپتہ افراد کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں بلوچستان بد امنی کیس کی سماعت جاری ہے۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا ہے کہ ڈیرہ بگٹی میں قانون کی رٹ بحال کی جائے اور لوگوں کی نقل و حمل کو یقینی بنایا جائے۔ چیف جسٹس نے ڈی سی ڈیرہ بگٹی سے کہا کہ آپ لکھ کر دیں کہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں حالات کنٹرول میں ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ دو سو لیویز اہلکار افسران کے گھروں میں کام کرتے ہیں واپس بلایا جائے، ہر ملک میں امن وامان کا نطام بہترین ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر شخص نواب اکبرخان بگٹی کی عزت کرتا ہے۔