13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:27
فیصل آباد ، بورسٹل جیل کے قریب سے 6بم برآمد
جیو نیوز - فیصل آباد … فیصل آباد بورسٹل جیل کے قریب سے 6بم برآمد ہوئے جنہیں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا ، جیل یا قریبی پولیس انویسٹی گیشن سیل میں تخریب کاری کا منصوبہ ہو سکتا ہے۔ پولیس پولیس ذرائع کے مطابق 6 خودساختہ کھلونا نما بم بورسٹل جیل سے تقریباً100 گز کے فاصلے پر سڑک کنارے کھیتوں میں ایک شاپر میں بند تھے، جس کی اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا ، بم ڈسپوزل کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر تمام بم ناکارہ بنا دیئے۔ ایس پی مدینہ ٹاون محمد طاہر کے مطابق فٹ بال کی ساخت کے چھ بم گھریلو ساختہ اور ان میں مجموعی طور پر 6 کلو گرام دھماکہ خیز مواد موجود تھا، ان کا کہنا تھا کہ چند گز کے فاصلہ سے بموں کا برآمد ہونا بورسٹل جیل یا قریبی پولیس انوسیٹی گیشن سیل پر دہشت گردی کا منصوبہ ہو سکتا ہے تاہم اس سلسلہ میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔