تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:43

عدلیہ سمیت تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں، قمر زمان کائرہ

آج نیوز - وفاقی وزیراطلاعات ونشریات قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ عدلیہ سمیت تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں، میرے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ قوم کو اب کوئی غیر جمہوری اقدام قبول نہیں، ہم ہمیشہ سے کہتے آئے ہیں آئین کے مطابق خط نہیں لکھا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا عدلیہ کے ساتھ کوئی ٹکراؤ نہیں، ادرے مضبوط ہوں گے تو جمہوریت مضبوط ہوگی، میرے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، عدلیہ سمیت تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گیلانی کیخلاف اپیل نہیں کی عدالت کا فیصلہ تسلیم کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.