13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:59
ملک ریاض پر16 جولائی کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ
آج نیوز - سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں ملک ریاض پرسولہ جولائی کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالت نے ملک ریاض کی جانب سے غیرمشروط معافی اورحاضری سے استثنٰی کی درخواست مسترد کردی۔ جسٹس شاکراللہ جان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے توہین عدالت کیس میں فیصلہ سنایا۔ عدالت نے قرار دیا کہ بادی النظر میں ملک ریاض توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں،جسٹس شاکراللہ جان نے ریمارکس دئے کہ اگر توہین عدالت کا نیا قانون پہلے ایجاتا تو شائد اس کارروائی کی ضرورت نہ پڑتی،عدالت نے اٹارنی جنرل عرفان قادر کو استغاثہ مقرر کیا ہے، جو ملک ریاض کے خلاف چارچ شیٹ پیش کریں گے،جبکہ ملک ریاض کی پریس کانفرنس کا مواد بطور شہادت پیش کیا جائے گا، عدالت نے ملک ریاض کی جانب سے غیر مشروط معافی نامہ اور حاضری سے استثنٰی کی درخواست مسترد کردی اور انہیں ہدایت کی کہ وہ سولہ جولائی کو ہر صورت اپنی حاضری یقینی بنائیں، کیس میں ملک ریاض کو زیادہ سے زیادہ چھ ماہ کی سزا ہو سکتی ہے۔