تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:59

کراچی، نجی بینک میں ڈکیتی، ملزمان40لاکھ روپے لے کر فرار

جیو نیوز - کراچی … کراچی میں مسلح ملزمان نجی بینک سے چالیس لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفینس فیز ٹو ایکسٹینشن میں نجی بینک میں چار مسلح ملزمان داخل ہوئے۔ انھوں نے سیکورٹی گارڈز سے اسلحہ چھین لیا اور عملے سمیت بینک میں موجود تمام افراد کو یرغمال بنالیا۔ملزمان بینک سے چالیس لاکھ روپے اور گارڈز سے چھینا گیا اسلحہ لے کر فرار ہو گئے۔واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.