تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:15

بھارت: اوباش نوجوانوں کا لڑکی پر بدترین تشدد، سر مونڈھ دیا

آج نیوز - بھارت کے شہر گوہاٹی میں بیس سے زائد افراد نے لڑکی کوبدترین تشدد کا نشانہ بنایا اوربال مونڈھ دیئے۔ سیکولر، لبرل اور جمہوریت کے دعویدار ملک بھارت میں لڑکی پرتشدد اس وقت کیا گیا جب وہ گھر جارہی تھی۔ ہجوم لڑکی پر آدھے گھنٹے تک سرعام تشدد کرتا رہا۔ جس کے بعد پولیس نے لڑکی کو ہجوم کے چنگل سے چھڑا کر اس کے گھر پہنچایا۔ تاہم واقعہ میں ملوث افراد میں سے کسی کو گرفتار نہیں کیا۔ بھارت کی پولیس کو بھی اپنے فرض کی ادائیگی کا خیال اس وقت آیا جب لڑکی پر تشدد کی فوٹیج یوٹیوب پر جاری ہوئی اور سماجی تنظیموں نے آواز بلند کی۔ جس کے بعد گوہاٹی پولیس نے چار افراد کو گرفتار کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.