13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:32
بھارت کا اگنی ون بیلسٹک میزائل کا تجربہ
آج نیوز - بھارت نے اگنی ون بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرلیا۔ میزائل زمین سے زمین پر مارکرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اگنی ون کا تجربہ اڑیسہ کے فوجی اڈے سے کیا گیا۔ بارہ ٹن وزنی میزائل سات سو کلو میٹر تک ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اگنی ون میزائل نیوی گیشن نظام سے اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ سائنسدانوں نے اگنی ون بیلسٹک میزائل کے تجربے کو کامیاب قرار دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ بیلسٹک میزائل سے بھارت کا دفاع مضبوط ہوگا۔