تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:4

بریٹ لی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

آج نیوز - آسٹریلوی فاسٹ بالربریٹ لی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ پینتیس سالہ بریٹ لی کوسری لنکا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ لینا تھی لیکن پنڈلی کی انجری کے باعث انگلینڈ کا دورہ ادھورا چھوڑکروطن واپس لوٹنے کے بعد انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ فاسٹ بالر بریٹ لی نے تیرہ سال تک آسٹریلوی ٹیم کی نمائندگی کی۔ وہ آسٹریلیا کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں میک گرا کے ساتھ سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بالرہیں۔ دوسواکیس ون ڈے میں ان کی وکٹوں کی تعداد تین سواسی ہے۔ بریٹ لی نے فروری دوہزاردس میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔ انھوں نے چھہتر ٹیسٹ میچوں تین سو دس وکٹیں حاصل کیں۔ بریٹ لی نے بیگ بیش ٹی ٹوئنٹی اور انڈین پریمئرلیگ کھیلنے کا عندیہ دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.