تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:20

اولمپک ولیج کے دروازے مہمانوں کیلئے کھول دئیے گئے

آج نیوز - لندن میں بنائے گئے اولمپکس ولیج کے دروازے مہمانوں کے لئے کھول دیئے گئے اورگیمزکی پہلی آفیشلز کی ٹیم ولیج میں منتقل ہوگئی ہے۔ ولیج میں ایتھلیٹس کی آمد سولہ جولائی سے شروع ہوگی۔ منتظمین نے اولمپک ولیج کی کمیٹی کا اعلان بھی کردیا ہے جس کے مئیرچارلس ایلن ہوں گے۔ اولمپک ولیج میں ایتھلیٹس کی ضرورت کی تمام اشیاء موجود ہیں۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ اولمپکس ولیج میں آنے والوں کی مزیدار کھانوں اور مشروبات سے تواضع کی جائے گی۔ جبکہ مسلمان کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لئے خاص طور پر حلال گوشت کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ اولمپکس پارک کے قریب بنائے گئے اولمپکس ولیج کی تعمیر پر ایک اعشاریہ ایک ارب پاؤنڈز خرچ کئے گئے ہیں۔ ستائیس جولائی سے بارہ اگست تک ہونے والے لندن اولمپکس میں دو سو ممالک کے سولہ ہزارسے زائد ایتھلیٹس اور آفیشلز شرکت کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.