تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:52

اولمپکس کے سیکیورٹی انتظامات برطانیہ کیلئے دردسربن گئے

آج نیوز - لندن اولمپکس کے سیکیورٹی انتظامات منتظمین کیلئے درد سر بنے ہوئے ہیں۔ گیمز کے انعقاد میں بہت کم وقت باقی رہ گیا ہے لیکن اب تک سیکیورٹی انتظامات کوحتمی شکل نہیں دی جاسکی ہے۔ پرائیوٹ سیکیورٹی ایجنسی نے مطلوبہ گارڈز فراہم کرنے سے معذرت کرلی جس پرحکومت کواضافی تین ہزار پانچ سو ٹروپس کوسیکیورٹی کیلئے طلب کرنا پڑگیا۔ نئے اضافے کے ساتھ اولمپک گیمز کی سیکیورٹی کیلئے تعینات کئے جانے والے فوجی اہلکاروں کی تعداد سترہ ہزار ہوجائے گی۔ ادھر ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ائیرپورٹس پر ناتجربہ کارعملے کی تعیناتی سے بڑا مسئلہ کھڑا ہوسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.