13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 18:8
کراچی: فیشن شو میں رنگارنگ ملبوسات کی نمائش
آج نیوز - کراچی میں ہونے والے فیشن شومیں ماڈل فائزہ سمیع کے ڈیزائن کردہ ملبوسات کی نمائش میں حسیناوں نے اپنی اداوں سے حاضرین کے دل موہ لیے۔ کراچی کے شاپنگ سینٹرمیں فائزہ سمیع کے ڈیزائن کردہ ملبوسات کی نمائش ہوئی۔ جس میں لان سے تیار کردہ ساٹھ اورسترکی دہائی کے ملبوسات پیش کیئے گئے۔ ایک روزہ فیشن شو میں ماڈلز نے کلیکشن کو زیب تن کرکے خوبصورتی سے پیش کیا۔ رنگ برنگے ملبوسات زیب تن کیئے ماڈلزنے عید الفطر کے نئے فیشن کی جھلک دکھائی۔ جسے حاضرین نے بے حد پسند کیا۔ دلکش شو کو دیکھنے کے لیے خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی۔حالیہ لکس اسٹائل ایوارڈ میں بہترین ڈریس ڈیزائنرفائزہ سمیع کو یہ اعزازبھی حاصل ہے کہ انہوں نے سابق وزیراعظم بے نظیربھٹوکے عروسی ملبوسات تیار کیئے تھے۔