13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 19:13
اسسٹنٹ ڈائریکٹر ای او بی آئی کو مسلح افراد نے لوٹ لیا
آج نیوز - ای او بی آئی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر خالد میاں کو نامعلوم مسلح افراد نے لوٹ لیا۔ خالد میاں کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں واقع اپنے آفس سے گھر جانے کے لئے باہر نکلے تو نامعلوم مسلح افراد نے انہیں گھیر لیا۔ مسلح افراد نے خالد میاں کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ان سے قیمتی سامان اور نقدی چھین لی۔ واردات کے بعد مسلح افراد ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔