تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 19:13

ٹرانسمیشن لائن میں خرابی، سندھ و بلوچستان کے علاقوں کو بجلی کی سپلائی معطل

جیو نیوز - حیدر آباد … گڈو سے آنے والی ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی کے باعث سندھ، بلوچستان کے متعدد علاقوں کو بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔ کیسکو ذرائع کے مطابق فنی خرابی کندھ کوٹ ٹرانسمیشن لائن کے مقام پر پیش آئی، جس کی وجہ سے سندھ، بلوچستان کے متعدد علاقوں کو بجلی کی سپلائی کئی گھنٹوں سے معطل ہے۔ سندھ کے متاثر ہونے والے علاقوں میں کشمور، ٹھل ، کندھ کوٹ سمیت بلوچستان کے جعفرآباد، نصیرآباد سمیت متعدد علاقے شامل ہیں، بجلی کی عدم فراہمی سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، تاہم ابھی تک فنی خرابی دور کرنے کیلئے کوئی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ نہ سکیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.