13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 19:45
بلوچستان: اے این پی نے کل شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان
آج نیوز - کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک بازار میں جلسے میں ریموٹ کنٹرول دھماکے کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی نے کل بلوچستان بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دے دی۔ عوامی نیشنل پارٹی کے جلسے میں ریموٹ کنٹرول دھماکے سے سات افراد جاں بحق اور اٹھارہ زخمی ہوگئے تھے، صوبائی صدر اورنگ زیب کانسی سمیت تین رہنماؤں کی حالت تشویش ناک ہے۔ اے این پی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ جلسے کو مناسب سیکورٹی نہیں دی گئی تھی۔ واقعے کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کے مشتعل کارکنوں نے سول اسپتال کے باہر احتجاج کیا اور جناح روڈ پر ٹریفک بلاک کردی۔ پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی ،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی اور تحریک انصاف نے واقعے کی مذمت کی ہے۔ اے این پی بلوچستان نے واقعے کے خلاف کل شٹرڈاون ہڑتال کی کال دے دی ہے۔