تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 20:1

قومی اسمبلی و سینیٹ میں دہشتگردی کے واقعات کیخلاف احتجاج

آج نیوز - قومی اسمبلی اور سینیٹ میں دہشتگردی کے واقعات کی گونج سنائی دیتی رہی، اے این پی اور دیگر جماعتوں نے کچلاک بم دھماکے اور زیر تربیت پولیس اہلکاروں پر دہشتگردوں کے حملے کے خلاف واک آؤٹ کیا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس کے دوران اے این پی نے کوئٹہ دھماکے کے خلاف احتجاج کیا، اے این پی کی رکن اسمبلی بشریٰ گوہر کا کہنا تھا کہ اے این پی کے کارکنوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔ کارروائی کے دوران اے این پی کے اراکین نے ایوان سے واک آؤٹ بھی کیا۔ سینیٹ اجلاس کے دوران عوامی نیشنل پارٹی کے اراکین نے لاہور، کراچی اور کوئٹہ میں اپنے کارکنوں پر ہونے والے دہشت گردی کے حملوں کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔ فاٹا اراکین نے بھی اپنے علاقے میں دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں پر احتجاج کیا۔ اے این پی ، ایم کیو ایم، فاٹا اور مسلم لیگ ن کے اراکین ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔ پیپلز پارٹی کے رضا ربانی نے بھی ملک میں امن و امان کی خراب صورت حال کے خلاف واک آؤٹ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.