13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 20:49
سانحہ رسول پارک: بھارت کا ملوث ہونا خارج ازامکان نہیں، ثناء اللہ
آج نیوز - صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سانحہ رسول پارک کی تحقیقات جاری ہیں، پاکستان میں دہشت گردی کے دیگر واقعات کی طرح اس میں بھی بھارت کے ملوث ہونے کو خارج ازامکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔ لاہور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء االلہ نے کہا کہ پنجاب حکومت سانحہ رسول پارک میں شہید ہونے والے زیر تربیت جیل وارڈنز کے لواحقین، خیبرپختونخواہ کی حکومت اور عوام کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ پنجاب حکومت کی طرف سے کوئی تاخیر نہیں ہوئی بلکہ مقدمہ درج کروانے میں تاخیر وزارت داخلہ سے ہدایات لینے کی وجہ سے ہوئی۔ پنجاب حکومت نے شہدا کو قومی اعزازات اور گارڈآف آنر پیش کیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب خود اس کو مانیٹر کررہے تھے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کی قرارداد کے بغیر وہ نیٹو سپلائی کھولنے کے مخالف ہیں۔ تاہم دہشت گردی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔