تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 21:22

حکمران عدلیہ کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، عمران خان

آج نیوز - تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنی چوری کو بچانے کیلئے توہین عدالت جیسا قانون لائی ہے ، اصل بات یہ ہے کہ حکمران عدلیہ کو ہی تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے فخرالدین جی ابراہیم کو چیف الیکشن کمشنر تعینات کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ فخر الدین جی ابراہیم ایک غیر جانبدار شخصیت ہیں اور ہمیں ان پر مکمل اعتماد ہے۔ توہین عدالت بل کی منظوری پر سخت تنقید کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اس طرح کے بل حکمران اپنی کرپشن چھپانے کیلئے منظور کروا رہے ہیں۔ جب عدلیہ انصاف کی بات کرتی ہے تو مخصوص گروہ آمریت کا شور مچانا شروع کر دیتا ہے۔ حکومت ملک میں آئین سے متصادم قانون لا رہی ہے جس کی ہم بھرپورمخالفت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف بڑی تیزی سے عوام میں مقبول ہو ر ہی ہے۔ ملک کے تمام سیاسی مگر مچھ اکٹھے ہو کر بھی اب سونامی کو شکست نہیں دے سکتے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے امریکی جنگ سے باہر نکلنا ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.