تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 21:38

کوئٹہ، مستونگ میں فائرنگ کے مختلف واقعات، 6 افراد قتل

آج نیوز - کوئٹہ اور مستونگ میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں چھ افراد قتل کردیئے گئے، سریاب مل کے علاقے میں نامعلام افراد نے فائرنگ کرکے محمد عالم کو قتل کردیا۔ بنک کالونی میں محمد طاہر کو مسلح افراد نے ٹارگٹ کلنگ کانشانہ بنایا۔ سریاب چکی شاہوانی کے علاقے میں نامعلام افردا نے بادل خان کو فائرنگ کانشانہ بنایا سمگلی روڈ پر صاحب خان کو قتل کردیا گیا۔ مستونگ میں دو افراد قتل کئے گئے۔ پولیس نے مرنے والوں کی نعشیں کوئٹہ اور مستونگ ہسپتال منتقل کرنے کے بعد ورثا کے سپرد کردیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.