تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 21:54

توہین عدالت ترمیمی بل کیخلاف سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں آئینی درخواست

آج نیوز - توہین عدالت ترمیمی بل دوہزار بارہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا، اٹارنی جنرل ، وفاق اور سیکریٹری قانون کو نوٹس جاری کر دیے گئے جبکہ چیف جسٹس نے کہا ہے کہ اس نوعیت کی تمام آئینی درخواستوں کو یکجا کیا جائے۔ توہین عدالت ترمیمی بل دو ہزار بارہ کے خلاف بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر باز محمد کاکڑ ایڈووکیٹ نے گذشتہ روز سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں آئینی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کی مذکورہ قانون آئین کے آرٹیکل دو اے ، پچیس ،چودہ اور آٹھ سے متصادم ہے اور ایک مخصوص طبقے کو عدالتوں کے سامنے جوابدہ ہونے سے بچانے کے لئے بنایا گیا ہے اسے کالعدم قرار دیا جائے۔ آئینی درخواست کومنظور کرتے ہوئے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری، جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس خلجی عارف حسین پر مشتمل بنچ نے اٹارنی جنرل اور وفاق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر اٹارنی جنرل چاہیں تو تئیس جولائی تک جواب داخل کرسکتے ہیں۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ اس نوعیت کی تمام آئینی درخواستوں کو یکجا کیا جائے۔ مزید سماعت تئیس جولائی کو ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.