13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 22:10
پاک بھارت دوستی دنگل ملتوی
آج نیوز - بھارتی پہلوانوں کو ویزوں کا اجراء نہ ہونے کی بنا پر پاک بھارت دوستی دنگل ملتوی کردیا گیا۔ دنگل کے چیف آرگنائزر ندیم پہلوان نے لاہور میں میڈیا کو بتایا کہ چھ بھارتی پہلوانوں نے ہفتے کو لاہور پہنچنا تھا مگر کلئیرنس نہ ملنے کی بنا پر ویزے جاری نہ ہوسکے جس کی وجہ سے دنگل ملتوی کردیا گیا ہے۔اب دنگل کی نئی تاریخوں کا اعلان عید الفطر کے بعد ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ ملتوی ہونے والے دنگل کے جوڑ پندرہ جولائی کو لاہور،اٹھارہ کو کراچی اور بیس جولائی کو بہاولپور ہونا تھے۔