13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 22:42
شریف برادران کیخلاف تین کیسز کھولنے کی درخواست
آج نیوز - چیئرمین نیب نے احتساب عدالت کونوازشریف کیخلاف تین کیسز کھولنے کی درخواست کردی، جوٹرائل کورٹ میں دو ہزار ایک سے زیر التوا تھے۔ ان کیسز میں حدبییہ پیپرمل ، اتفاق فاؤنڈری اورآمدنی سے زائد اثاثے تھے، جبکہ نیب نے شریف برادران کیخلاف دیگر زیر التوا مقدمات کھولنے کی بھی منظوری دیدی ہے، تاہم شریف برادران نے ان مقدمات کوختم کرنے کیلئے اکتوبردوہزارایک کو درخواست دی تھی۔