تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 23:17

رواں ہفتے مہنگائی کی شرح 7 فیصد سے زائد ریکارڈ

آج نیوز - رواں ہفتے مہنگائی کی شرح سات فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی، ماہانہ بارہ ہزار روپے آمدنی والے طبقے کے لئے اشیائے خورو نوش کی قیمتوں میں دس فیصد اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق بارہ جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں گذشتہ سال اس عرصے کے مقابلے میں سات اعشاریہ تین فیصد اور گذشتہ ہفتے کی نسبت اعشاریہ ایک دو فیصد اضافہ ہوا، قیمتوں کے حساس اشاریئے میں شامل روزمرہ استعمال کی ترپن اشیاء میں سے تیرہ کی قیمتوں میں اضافہ، تیرہ میں کمی اور ستائیس اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ اس ہفتے زندہ مرغی پانچ روپے، پیاز تین روپے، لہسن تین روپے اور آلو دو روپے فی کلو مہنگے ہوگئے۔ جبکہ ٹماٹر،ایل پی جی، گڑ اور کیلے کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ تاہم قدرتی گیس، پیٹرولیم مصنوعات اور ایل پی جی کی قیمتوں میں معمولی کمی ہوئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.