13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 23:17
خیبرپختونخوا کی ڈاکٹر شکیل آفریدی کی منتقلی کیلئے بلوچستان سے درخواست
جیو نیوز - پشاور … خیبر پختونخوا حکومت نے سینٹرل جیل پشاور میں اسامہ بن لادن کے حوالے سے جاسوسی کے الزام قید ڈاکٹر شکیل افریدی کی منتقلی کیلئے بلوچستان حکومت کو درخواست دے دی ہے۔ انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات خیبر پختونخوا خالد عباس نے جیو نیوز کو بتایا کہ اسامہ بن لادن سے متعلق امریکا کیلئے جاسوسی کے الزام میں سینٹرل جیل پشاور میں قید ڈاکٹر شکیل آفریدی کو پنجاب اور سندھ حکومت نے رکھنے سے انکار کردیا ہے جس کے بعد بلوچستان حکومت سے درخواست کی گئی ہے۔ آئی جی جیل خانہ جات کا کہناتھا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی خیبر پختونخوا کی کسی جیل میں محفوظ نہیں اور کئی مرتبہ مرکز کو اس بارے میں بتانے کے باوجود اس کی کسی دوسرے صوبے میں منتقلی نہیں کی جارہی ۔