تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 23:36

فی تولہ سونا ساڑھے پانچ سو روپے مہنگا

آج نیوز - عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا ساڑھے پانچ سو روپے مہنگا ہوگیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد سونے کی قیمت بائیس ڈالر اضافے سے ایک ہزار پانچ سو چھیاسی ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔ اس اضافے کا اثر مقامی صرافہ بازار میں بھی دیکھا گیا۔ مقامی مارکیٹ میں دس گرام سونا چار سو اکہتر روپے اضافے سے اڑتالیس ہزار سات سو اٹھائیس روپے کا ہو گیا، فی تولہ سونا ساڑھے پانچ سو روپے مہنگا ہو کر چھپن ہزار آٹھ سو پچاس روپے پر آگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.