تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 23:36

فیصل آباد: تیز آندھی، بارش، چھتیں اور سائن بورڈ گرنے سے 9 افراد زخمی

جیو نیوز - فیصل آباد … فیصل آباد میں تیز آندھی اور بارش کے دوران مکانوں کی چھتیں اور سائن بورڈز گرنے سے 9 افراد زخمی ہوگئے، بجلی کے 25 کھمبے گرنے سے کئی علاقوں میں بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق فیصل آباد میں 75میل فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز آندھی اور شہری علاقے میں 39ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس سے متعدد نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ بارش کے دوران شہباز ٹاوٴن اور مکوانہ میں 2 مکانوں کی چھتیں اور سوساں روڈ پر سائن بورڈ گرنے سے 9 افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر سول اور الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں شدید زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ فیسکو ذرائع کے مطابق تیز آندھی اور بارش کے دوران بھوانہ،اسلام پورہ،داتا نگر ،گردانہ اور سرشمیر کے علاقوں میں بجلی کے 25سے زائد ہیوی پول گر گئے جس سے کئی علاقوں میں بجلی کی ترسیل معطل ہو گئی۔ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کیلئے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.