تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 23:52

کترینہ نے سلمان کو شادی کا مشورہ دے دیا

آج نیوز - بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ سلمان خان نے کرنا ہے کہ انہوں نے شادی کب کرنی ہے۔ ممبئی میں سلمان خان کے ساتھ فلم کی تشہیری مہم کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کترینہ کیف نے کہا کہ سلمان خان کو اب اپنی شادی کے بارے میں فیصلہ کر لینا چاہئے۔ اس بارے میں سلمان خان سے دریافت کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ انہیں حیرانی اس بات پر ہے کہ ہر ایک کو ان کی شادی کی فکر کیوں ہے۔سلمان کی شادی بالی ووڈ میں اکثر موضوع بحث بنی رہتی ہے۔ کترینہ سے پہلے عامر خان بھی سلمان کو شادی کا مشورہ دے چکے ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ سلمان ان کی بات مانتے نہیں ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.