تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جولائی 2012
وقت اشاعت: 0:8

کراچی: پر تشدد واقعات میں خاتون سمیت 3 افراد ہلاک

آج نیوز - کراچی میں تشدد کے واقعات میں خاتون سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے۔ادھر پولیس نے صرف ایک ملزم کی گرفتاری ظاہر کرنے کیلئے بھی پریس کانفرنس کر ڈالی۔ کراچی ملیر کینٹ کے علاقے میں ایک خاتون کی تششد زدہ لاش برآمد ہوئی جسے اغوا کے بعد تشدد کر کے قتل کیا گیا تھا۔ میوہ شاہ قبرستان سے ایک شخص کی بوری بند لاش برآمد ہوئی۔۔ نیلم کالونی میں گھریلو رنجش پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کردیا، پولیس شہر میں جرائم کی شرح کو کم نہ کر سکی لیکن اپنی کارکردگی ثابت کرنے کیلئے صرف ایک ملزم کی گرفتاری پر پریس کانفرنس کر ڈالی۔ ملزم یعقوب پندہ روز قبل تین سال قید کاٹنے کے بعد رہا ہوا تھا۔پاک کالونی پولیس نے کالعدم تنظیم کے دو ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملیر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دس ملزمان کو گرفتار کر کہ اسلحہ برآمد کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.