14 جولائی 2012
وقت اشاعت: 0:8
ڈیرہ غازی خان میں بارش سے گرمی میں کمی، سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل
جیو نیوز - ڈیرہ غازی خان … ڈیرہ غازی خان میں موسم گرما کی پہلی موسلادھار بارش ہوئی جس کے بعد گرمی کا زور توٹوٹ گیا مگر شہرکی سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کررہی ہیں۔ ڈیرہ غازی خان شہر اور گردونواح میں آج موسم گرما کی پہلی بارش ہوئی جس کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ شہرکی مختلف شاہراہیں بارش کے بعد جھیل کا منظر پیش کررہی ہیں، دوسری طرف تونسہ شریف ، راجن پور اور کوہ سلیمان میں بھی بارش ہوئی جس کے بعد کئی مقامات پر برساتی ندی نالوں میں طغیانی آگئی تاہم کسی قسم کی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔