تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:33

کوئٹہ : فائرنگ سے اے این پی کے کارکنوں سمیت دس افراد زخمی

آج نیوز - کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ پر فائرنگ سے اے این پی کے کارکنوں سمیت دس افراد زخمی ہوگئے۔کوئٹہ میں آج صبح نامعلوم مسلح افراد نے زرغون روڈ پر فائرنگ کردی جس سے عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں سمیت دس افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی اے این پی کے کارکنوں کی بڑی تعداد سول اسپتال کے باہر جمع ہوگئی اور واقعے کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے جناح روڈ کو بلاک کردیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے پولیس اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد سے شہر کے مختلف علاقوں میں کشیدگی کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری نے زرغون روڈ پہنچ کر صورت حال پر قابو پالیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.