تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:1

لاہور، ٹرینوں کی روانگی میں تاخیر، مسافروں کا احتجاج

جیو نیوز - لاہور… لاہورریلوے اسٹیشن پرکراچی جانیوالی شالیمارایکسپریس سمیت متعددٹرینیں5سے15گھنٹے کی تاخیرکاشکارہیں، شالیمارایکسپریس کے مسافر سراپاء احتجاج ہیں، ادھر محکمہ ریلویز نے عارضی طورپربند کی گئی 45ٹرینیں مستقل بند کر دی ہیں اورانجنوں کی کمی کے باعث مزیدٹرینوں کی بندش پر غورشروع کر دیاہے ۔ لاہورریلویاسٹیشن پرمسافر ٹرینوں کی آمدمیں5سے15گھنٹے کی تاخیرہے،نجی شعبے کے تعاون سے چلائی گئی شالیمارایکسپریس کوصبح6 بجے کراچی روانہ ہوناتھا،6گھنٹے سے زائد تاخیرپرمسافرسراپاء احتجاج بن گئے اوران کی انتظامیہ کے ساتھ گرماگرمی ہو گئی،ریلوے حکام کاکہناہے کہ ٹرین کی تاخیر کے میسج کر دئیے تھے ،ادھر ریلوے حکام نے انجنوں کی کمی اورخرابی کوٹرینوں کی تاخیرکاذمے دارقراردیاہے،انہوں نے عارضی بند کی گئی 45ٹرینیں مستقل طور پر بند کردی ہیں اورمزیدٹرینیں بند کرنے پر بھی غورشروع کر دیا ہے،ریلوے حکام کے مطابق وزارت کو خط لکھ دیا ہے کہ انجن ملنے تک حالت بہتر نہیں ہوسکتی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.