تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جولائی 2012
وقت اشاعت: 12:45

ایفیڈرین کیس، 4ملزمان کا 25جولائی تک ریمانڈ

جیو نیوز - راولپنڈی… ایفیڈرین کیمیکل کوٹہ کے کیس میں راول پنڈی کی ٹرائل کورٹ نے گرفتار ملزموں میں سے چار کو مزید 11 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔ اینٹی نارکوٹکس فورس ، راول پنڈی نے ادویہ سازی کے لئے محدود طور پر استعمال ہونے والے ایفیڈرین کیمیکل کا کوٹہ ، زائد مقدار میں غیرقانونی طور پر الاٹ کرنے کے اسکینڈل کا مقدمہ درج کررکھا ہے، اس کیس میں ایم این اے علی موسی گیلانی ، وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین کو بھی بطور ملزم شامل کیا گیا ہے، راول پنڈی میں انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے ایفیڈرین کیس کا آج ٹرائل کیا، اے این ایف نے گرفتار چار ملزموں عنصرفاروق، افتخاربابر، عبدالستار سورانی اور شیخ عنصر کو جوڈیشل ریمانڈ پورا ہونے پر پیش کیا، انہیں عدالت نے 25 جولائی تک مزید جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ، اس عدالت نے کیس کے ایک ملزم رضوان احمد کا اقبالی بیان قلم بند کررکھا ہے جس میں کیس میں درج الزامات کو تسلیم کرتے ہوئے علی موسی گیلانی اور مخدوم شہاب الدین کو بھی ملوث کیا تھا، اس کیس میں ملوث سابق ڈی جی صحت ڈاکٹررشید جمعہ کوبھی وعدہ معاف گواہ بنایا جارہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.