14 جولائی 2012
وقت اشاعت: 12:29
کوئٹہ میں فائرنگ،10افراد زخمی
جیو نیوز - کوئٹہ … کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 10افراد زخمی ہوگئے،زخمی ہونے والوں میں ایک سیاسی جماعت کے کارکن بھی شامل ہیں۔۔پولیس کے مطابق کوئٹہ میں عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے کوئٹہ میں گذشتہ روز کچلاک کے علاقے میں بم دھماکے کے واقعہ کے خلاف ہڑتال کی جارہی تھی اسی حوالے سے پارٹی کارکن ہڑتال کاجائزہ لینے کے لئے ڈبل روڈ سے گزر رہے تھے کہ چند نامعلوم افرادنے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پارٹی کارکنوں اور راہ گیروں سمیت دس افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیاگیا، بعد میں اے این پی کے کارکن سول اسپتال پہنچ گئے جہاں انہوں نے پولیس اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور پولیس اور ایف سی کے اہلکاروں کو دھکے بھی دئیے۔