14 جولائی 2012
وقت اشاعت: 12:13
9کنٹینرز پر مشتمل نیٹوسپلائی کا دوسرا قافلہ چمن پہنچ گیا
جیو نیوز - چمن… کراچی پورٹ سے نکلنے والا نیٹو سپلائی کا 9 کنٹینرز پر مشتمل دوسرا قافلہ بحفاظت چمن بارڈر پہنچ گیا ہے۔لیویز حکام کے مطابق نیٹو سپلائی بحالی کے فیصلے کے بعد کراچی پورٹ سے نکلنے والا نیٹو سپلائی کا دوسرا قافلہ جو کہ 9 کنٹینرز پر مشتمل ہے ہفتے کے روز بحفاظت چمن بارڈر پہنچ گیا ہے جس میں خوراک اور رہائشی سامان شامل ہے کنٹینرز کی کسٹم ایگزامینیشن کرانے کے بعد آج ہی سرحد پار افغانستان جانے کی اجازت دی جائے گی۔