14 جولائی 2012
وقت اشاعت: 11:41
خیبرپختونخوا کے دریاوٴں میں سیلاب کی صورتحال
جیو نیوز - پشاور… دریائے کابل میں ورسک کے مقام پر درمیانے اور دریا ئے پنچکوڑہ میں دیر اور دریائے سوات میں خوازہ خیلہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فلڈ وارننگ سیل پشاورکے مطابق دریائے کابل میں ورسک کے مقام پر پانی کا اخراج 5 ہزار 5 سو 10 کیوسک ہے یہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے پنچکوڑہ میں دیر کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا اخراج 19 ہزار 6 سو 85 کیوسک ہے۔دریائے سوات میں خوازہ خیلہ کے مقام پربھی نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ صوبے کے باقی تمام دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔