14 جولائی 2012
وقت اشاعت: 11:8
پشاور دھماکے کے الزام میں گرفتار افراد بے گناہ نکلے
جیو نیوز - پشاور… کوہاٹ روڈ پشاور دھماکے کے الزام میں گرفتار افراد بے گناہ نکلے۔جمعہ کے روز کوہاٹ روڈ پر ہوٹل کی بیرونی دیوار کے ساتھ نصب بارودی مواد پھٹنے سے دھماکہ ہوا تھا جس سے دیوار کو جزوی نقصان پہنچا۔ دھماکے کے الزام میں چار مشتبہ افراد کو گرفتار کیاگیاتھا۔ تاہم تحقیقات کے بعد گرفتار افراد بے گناہ ثابت ہوئے ہیں جنھیں پولیس نے چھوڑ دیا ہے۔ دوسری جانب ایس ایچ او بھانہ ماڑی گران اللہ نے جیو نیوز کو بتایا کہ دھماکہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہوسکتا ہے کیونکہ ہوٹل مالکان کا تعلق خیبر ایجنسی کے علاقہ باڑہ سے ہے۔