تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:5

ایفیڈرین کوٹہ کیس : ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں پچیس جولائی تک توسیع

آج نیوز - ایفیڈرین کوٹہ کیس میں گرفتار چار ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں پچیس جولائی تک توسیع کر دی گئی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے ایفیڈرین کوٹہ کیس میں گرفتار عنصر فاروق،،افتخار بابر،،عبدالستار سورانی اور شیخ عنصر کو اے این ایف کے جوڈیشل مجسٹریٹ شفقت اللہ خان کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اے این ایف نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں دو ہفتے کی توسیع کی جائے تاہم عدالت نے ملزمان کا مزید بارہ روز کا جوڈیشل ریمانڈ دیتے ہوئے مقدمے کی مزید سماعت پچیس جولائی تک ملتوی کر دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.